خیبر پختونخوا پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ 2 اہلکار شہید

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر کارروائی کا آغاز کردیا

(فوٹو: فائل) پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر کارروائی کا آغاز کردیا

خیبر پختون خوا کی تحصیل باڑہ میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ حدود باڑہ کے علاقے ارجلی ندی میں نامعلوم افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ایس ایچ او باڑہ کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ پولیس ناکے پر کی گئی، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تاہم علاقے کو گھیرے میں لےکر کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔


دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور شہداء کے درجاتِ کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے، پولیس نے امن کی بحالی کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، ہم اپنے شہداء کی قربانیاں رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔

صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہ چھوڑنے کا بھی اعلان کیا۔
Load Next Story