اسرائیلی فوج کے غزہ پر میزائل حملے ہولناک ویڈیو وائرل

حملے میں حماس کی راکٹ بنانے کی فیکٹری کو نشانہ بنایا

فضائی حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فوٹو: فائل

LVIV:
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پر میزائل حملے میں حماس کی راکٹ بنانے کی ایک فیکٹری کو تباہ کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ پر ایک بار پھر میزائل برسائے۔ میزائل حملوں میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دو عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ غزہ سے راکٹ ہماری سرزمین پر گرا جس کے جواب میں میزائل حملہ کیا گیا۔ میزائل حملے میں حماس کی راکٹ بنانے کی فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔




اسرائیل کی جانب سے میزائل حملہ اس وقت کیا گیا ہے جب امریکی صدر جوبائیڈن مشرق وسطیٰ کے 4 روزہ دورے پر اسرائیل پہنچے تھے اور وہاں سے فلسطین گئے اور پھر سعودی عرب پہنچے ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جارحیت کا یہ پہلا موقع نہیں۔ اس سے قبل بھی اسرائیلی فوج نے آتش گیر غباروں سے حملوں کا بہانہ بناکر غزہ پر میزائل برسائے تھے اور امن معاہدے کی صریح خلاف ورزی کی تھی۔

 
Load Next Story