عمران خان اپنی سياست بچانے كيلئے ہر مجمع ميں بن بلائے مہمان بن كر پہنچ جاتے ہيںرانا ثناءاللہ
عمران خان اپنی سياست نہ چمكائيں وہ ايك فلاپ ليڈر ہيں اور اس حقيقت كو تسليم كرليں،وزیرقانون پنجاب
پنجاب کے وزير قانون رانا ثناءاللہ نے كہا ہے كہ نرسوں كے احتجاج كی آڑ ميں عمران خان اپنی سياست نہ چمكائيں وہ ايك فلاپ ليڈر ہيں اور اس حقيقت كو تسليم كرليں ۔
عمران خان کےبیان پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان دوسروں كے معاملات ميں ٹانگ اڑانے اور اپنی دم توڑتی سياست كو آكسيجن دينے كيلئے ہر مجمع ميں بن بلائے مہمان بن كر پہنچ جاتے ہيں ۔انہوں نے كہا كہ كسی ٹھوس ايجنڈے اور سياسی قد كاٹھ سے عاری عمران خان ہر اس پليٹ فارم كو ذاتی پبلسٹی كے لئے استعمال كرنے كی كوشش كرتے ہيں جس ميں انہيں اپنا سياسی مفاد نظر آتا ہو۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان كی فلاپ سياست اب دوسروں كی احتجاجی ريليوں اور دھرنوں كے سہارے چل رہی ہے اوران كا اپنا كوئی وژن نہيں، اسی لئے وہ ہر جگہ پہنچ كر مضحكہ خيز بيان بازی كے ذريعے اپنی زنگ آلود سياست چمكانے كی كوشش كرتے ہيں ليكن باشعور عوام اب ان كے جھانسے ميں كبھی نہيں آئيں گے۔
پنجاب میں نرسوں کے احتجاج پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حكومت پنجاب نے ڈاكٹروں اور نرسوں كے سروس اسٹركچر كی بہتری كے لئے جو انقلابی اقدامات كئے ہيں ان كی مثال نہيں ملتی۔