بہاولنگر میں خواتین کو سرعام ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

شاہد نامی ملزم کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ایکشن لیا اور اسے گرفتار کیا

فوٹو: ایکسپریس نیوز

صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں خواتین کو سرعام حراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے ملزم کی نازیبا حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی پی او فیصل گلزار نے واقعے کا نوٹس لیا اور پھر گرفتار عمل میں آئی۔


ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او نے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی، پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چند گھنٹوں کے قلیل وقت میں ملزم شاہد محمود کو گرفتار کیا۔

ڈی پی او فیصل گلزار کا کہنا ہے کہ خواتین کو حراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

 
Load Next Story