پاکستان سپر لیگ انٹرنیشنل کیلنڈر میں مستقل ’’ونڈو‘‘ نہ پا سکی
اگلے دورانیے میں مختلف مہینوں میں کھیلی جاتی رہے گی، 2024-25میں چند انٹرنیشنل سیریز ملتوی کرنا پڑیں گی
پاکستان سپر لیگ انٹرنیشنل کیلنڈر میں مستقل 'ونڈو' نہ پاسکی، اگلے دورانیے میں مختلف مہینوں میں کھیلی جاتی رہے گی جب کہ 2024-25 میں صورتحال زیادہ پیچیدہ ہوجائے گی۔
مئی 2023 سے اپریل 2027 تک کے نئے کرکٹ فیوچرٹور پروگرام کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، ایک ویب سائٹ کے مطابق اس میں حسب توقع انڈین پریمیئر لیگ کیلیے ڈھائی مہینے کی ونڈو مختص کردی گئی ہے، اس دوران انٹرنیشنل کرکٹ کی تقریباً سرگرمیاں معطل رہیں گی تاکہ دنیا بھر کے ٹاپ کرکٹرز بھارتی ایونٹ کو رونق بخش سکیں، آئی پی ایل کی جانب سے نئے نشریاتی 5 سالہ دورانیے میں اپنی لیگ کے میچز کی تعداد کو بتدریج 74 سے 94 میچز تک لے جایا جائے گا۔
آسٹریلیا نے بگ بیش اور انگلینڈ نے اپنے دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹس کے لیے بھی ونڈوز مختص کی ہیں ،البتہ ان دونوں ممالک کے ایونٹس کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ بھی کھیلی جاتی رہے گی، کیریبیئن لیگ، بنگلہ دیش لیگ اور جنوبی افریقہ نے اپنی نئی لیگ کیلیے بھی اپنی ونڈوز کلیئر رکھی ہیں البتہ سب سے پیچیدہ معاملہ پاکستان سپر لیگ کا ہے۔
پی سی بی نے ماہ رمضان میں ایونٹ کرانے سے گریز کی وجہ سے ہربرس الگ الگ ونڈو مختص کی، جیسے 2023 میں یہ ایونٹ فروری، مارچ میں ہوگا ، 2024 میں جنوری، فروری میں کھیلا جائے گا، اسی طرح 2027-2026 میں پی ایس ایل دسمبر جنوری میں ہو گی۔
سب سے بڑا چیلنج بہرحال پاکستانی لیگ کیلیے 2025-2024 کا سیزن ہوگا جس میں ٹیم نے انگلینڈ سے ٹیسٹ چیمپئن شپ میچز کھیلنے ہیں، آسٹریلیا، زمبابوے، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ سے سیریز بھی ہوں گی، فروری 2025 میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ سے مختصر ون ڈے ٹرائنگولر سیریز شیڈول ہے، اس کے بعد پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنا ہے جس کا اختتام 9 مارچ کو ہوگا، تب تک ماہ رمضان کا آغاز ہوگیا ہوگا۔
پاکستان سپر لیگ کیلیے صرف اسی صورت میں ونڈو دستیاب ہوگی جب آسٹریلیا اور زمبابوے کے ٹور ملتوی یا منسوخ کیے جائیں، اس کے باوجود پی ایس ایل نہ صرف ماہ رمضان میں ہوگی بلکہ یہ دنیا کی پہلی لیگ ہوگی جس کا کچھ حصہ آئی پی ایل سے بھی متصادم ہوگا۔
نئے ایف پی ٹی میں ابھی کچھ ٹورز کو حتمی شکل دیا جانا باقی ہے، نئے ایف ٹی پی کی منظوری آئی سی سی 25 اور 26 جولائی کو برمنگھم میں ہونے والے اپنے سالانہ اجلاس میں دے گی۔