کراچی رقم کے بٹوارے پر ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈکیت ہلاک
ڈکیتیوں میں مزاحمت اور فائرنگ کے دیگر واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد زخمی، مقابلے کے بعد 2 ڈاکو گرفتار
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اور پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص ڈکیت تھا، شبہ ہے کہ لوٹی ہوئی رقم کے بٹوارے کے دوران ساتھیوں نے قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔ واقعہ شاہ لطیف کے علاقے محمد گوٹھ میں پیش آیا۔ مقتول کی شناخت 37 سالہ وقار رسول ولد رسول بخش کے نام سے کی گئی، جو جرائم پیشہ گروہ سے تعلق رکھتا تھا اور 2018 میں پولیس مقابلے کے دوران گرفتار ہو کر جیل گیا تھا ۔
علاوہ ازیں آرام باغ کے علاقے محمد بن قاسم روڈ المومن پلازہ کے قریب موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور موبائل فون و نقدی لے کر فرار ہوگئے۔ زخمی کی شناخت 28 سالہ حکیم اللہ ولد کریم اللہ کے نام سے ہوئی۔
سعید آباد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 9/A مکان نمبر 171 میں پراسرار فائرنگ سے 7 سالہ محمد احمد ولد کاشف زخمی ہوگیا۔ شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی فیوچر کالونی عیدگاہ کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے، جس کی شناخت 26 سالہ حمزہ رفیق ولد محمد رفیق کے نام سے کی گئی۔ زخمی اہلکار مددگار 15 میں تعینات ہے ۔
اُدھر حیدری مارکیٹ پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ حسن ترابی روڈ سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کی شناخت 25 سالہ خاور ولد تنویر اور 30 سالہ طاہر ولد اقبال کے نام سے کی گئی۔ ملزمان سے 2 ٹی ٹی پستول ، 3 موبائل فونز ، نقدی اور ایک چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔
دریں اثنا شیر شاہ میں اکبر روڈ سے ایک شخص کی لاش ملی ، جس کی شناخت 35 سالہ عبد الرزاق ولد غلام فاروق کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے تمام واقعات کے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔