الیکشن کمیشن کا شاہ محمود کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ ٹھپوں کا الزام مسترد کردیا

نجی فیکٹری میں خواتین ورکرز کو نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دی گئیں اور شیر پر ووٹ ڈالنے کا کہا گیا، شاہ محمود

نجی فیکٹری میں خواتین ورکرز کو نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دی گئیں اور شیر پر ووٹ ڈالنے کا کہا گیا، شاہ محمود

ISLAMABAD:
شاہ محمود قریشی نے ن لیگ پر ووٹوں کی خریدو فروخت کا الزام لگادیا۔

شاہ محمود قریشی نے وہاڑی روڈ پر قائم نجی فیکٹری پر کارکنان کے ساتھ دھاوا بول دیا۔ انہوں نے کہا کہ دروازہ کھولو اندر ٹھپے لگا رہے ہو، ن لیگ ووٹوں کی خریدو فروخت کر رہی ہے۔


شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ میں نجی فیکٹری گیا جہاں خواتین ورکرز سے شناختی کارڈ لے کر حلف لیے گئے، انہیں نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دی گئیں اور شیر پر ووٹ ڈالنے کا کہا گیا، میں جب فیکٹری کے گیٹ پر پہنچا تو مالک وہاں سے چلا گیا، یہ کہاں کی سیاست ہے کہ زبردستی ووٹ ڈلوائے جائیں۔

ادھر الیکشن کمیشن نے نجی جگہ پر بغیر اجازت داخل ہونے پر شاہ محمود قریشی کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ریٹرننگ آفیسر سلیم اختر نے کہا کہ شاہ محمود کا نجی فیکٹری میں ٹھپوں کا الزام بے بنیاد ہے ، میں نے نجی فیکٹری کا دورہ کیا وہاں الیکشن کے متعلق کوئی سرگرمی نہیں تھی۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بیان میں کہا کہ شاہ محمود قریشی کی شکایت پر ریٹرننگ آفیسر نے خود پی پی 217 میں فیکٹری کا دورہ کیا لیکن وہاں پر نہ تو کوئی بیلٹ پیپر ہیں اور نہ ہی کوئی لوگ ملوث پائے گئے جو ٹھپے لگا رہے ہوں، شاہ محمود قریشی کا الزام سراسر غلط ہے، حلقہ 272 مظفرگڑھ پولنگ اسٹیشن 46 پر پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹ امیر بخش اور 44 پر فرزانہ موجود ہیں، ریٹرنگ افسر نے دونوں سے فون پر رابطہ کر کے کنفرم کیا ہے۔
Load Next Story