2 لوگ دوست نہیں ہوسکتے للت سشمیتا سے ڈیٹ پر ٹرولنگ سے تنگ آگئے

للت مودی نے سشمیتاسین سے اپنی دوستی اور تعلقات پر بھی کھل کر بات کی

للت مودی نے سشمیتاسین کے ساتھ ورلڈٹور کی تصاویر شیئر کی تھیں، فوٹو: فائل

سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ اسٹار سشمیتا سین کے ساتھ ڈیٹنگ کی تصاویر شیئر کرنے والے انڈین پریمیئر لیگ کے سربراہ للت مودی سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ سے تنگ آگئے۔

چند روز قبل ارب پتی بھارتی بزنس مین للت مودی نے ورلڈ ٹور کی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں انھیں معروف بالی ووڈ اداکارہ اور سابق ملکہ حسن سشمیتا سین کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر ہی کیا کم تھیں کہ للت مودی کے کیپشن نے پورا منظر نامہ ہی تبدیل کردیا اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈز بننا شروع ہو گئے۔ للت مودی کے کیپشن سے ایسا محسوس ہوا جیسے دونوں ہنی مون پر ہیں یا جلد ہی شادی کرلیں گے۔

للت مودی نے لکھا تھا کہ '' ابھی مختلف ممالک گھوم کر لندن واپس آیا ہوں، یہاں میں اپنی آدھی زندگی (better half) سشمیتا سین کا تذکرہ کرنا چاہوں گا، بالآخر ایک نئی زندگی کی شروعات ہوگئی ہے، لگتا ہے میں چاند سے بھی اوپر ہوں''۔

یہ خبر پڑھیں : بولی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کو نیا ہمسفر مل گیا؟

سوشل میڈیا پر صارفین نے مبارک باد دیں لیکن اکثر نے ٹرول کیا اور سشمیتا سین کی اس پسند کی وجہ صرف دولت بتایا۔ ٹرولنگ اس قدر بڑھی کہ سشمیتا سین کو خود میدان پر آنا پڑا اور انھوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی کہ ''نہ تو شادی ہوئی اور نہ منگنی۔ اتنی وضاحت کافی ہے۔ اب سب اپنے اپنے کام میں لگ جائیں''۔

سشمیتاسین کے اس تردیدی بیان کے بعد تو گویا سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا طوفان امڈ آیا اور صارفین نے للت مودی کو آڑے ہاتھوں لیا، ان کی دولت کو اور ان کی خواہشات پر ٹرولنگ کی اور مزاحیہ میمز بھی بنتے رہے۔

اس پوری صورت حال سے پریشان للت مودی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور انھوں نے انسٹاگرام پر 500 سے زائد لفظوں پر مشتمل پوسٹ لکھ ڈالی۔ انھوں نے اپنی پوسٹ میں سوال کیا کہ میڈیا کو مجھے ٹرول کرنے کا اتنا جنون کیوں ہے جیسے بظاہر میں نے پوسٹوں پر غلط ٹیگنگ کر دی ہو؟

یہ خبر بھی پڑھیں : للت مودی سے شادی کی خبروں پر سشمیتا نے خاموشی توڑ دی


انھوں نے مزید لکھا کہ میں نے انسٹاگرام پر صرف 2 تصویریں شیئر کیں اور ٹیگ بھی درست ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم اب تک قرون وسطیٰ میں رہ رہے ہیں کہ کیا 2 لوگ دوست نہیں ہو سکتے اور پھر اگر کیمسٹری صحیح ہو اور وقت اچھا ہو تو کوئی جادو بھی ہوسکتا ہے۔

للت مودی نے صحافیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے لکھا کہ ہمارے ملک میں ان پر کوئی ذمہ دار نہیں ہے جو سب سے بڑے مسخرے بنے پھرتے ہیں۔ میرا مشورہ ہے جیو اور دوسروں کو جینے دو۔ صحیح خبریں لکھیں۔

سشمیتاسین سے اپنے تعلقات کے بارے میں للت مودی نے بتایا کہ اگر آپ نہیں جانتے ہیں تو مجھے اپنی زندگی کی سب سے رخصت شدہ محبت کو روشن کرنے دیں۔ وہ 12 سال تک میری بہترین دوست تھیں جب وہ شادی شدہ تھیں۔ وہ میری ماں کی دوست نہیں تھی۔ یہ گپ شپ مفاد پرستوں نے پھیلائی تھی۔







View this post on Instagram


A post shared by Lalit Modi (@lalitkmodi)






للت مودی نے اپنے کاروبار، اس میں درپیش آنے والی مشکلات، کامیاب آئی پی ایل اور ملک کے لیے اپنی دیگر خدمات بھی گنوائیں اور شکوہ کیا کہ ان سب کے باوجود مجھ پر بے جا تنقید کی جا رہی ہے اور مذاق بنایا جا رہا ہے۔
Load Next Story