شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون نے دو ماہ قبل شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرایا
مقتولہ نےمقدمے میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کا شوہر اسے قتل کرنا چاہتا ہے پولیس گرفتار کرے
سہراب گوٹھ میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون نے دو ماہ قبل شوہر کے خلاف سچل تھانے میں اقدام قتل کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سچل تھانے کی حدود میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب قتل کی جانے والی شازیہ بخاری نے دو ماہ قبل اپنے شوہر سید شاہد اقبال کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کراتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس کا شوہر اسے قتل کرنا چاہتا ہے پولیس گرفتار کرے۔
مقتولہ نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہاتھا کہ جس گھر میں رہائش پذیر ہوں اس کا شوہر وہ گھر بیچنا چاہتا ہے، انکار کرنے پر تکرار ہوئی تو شوہر نے تیز دھار آلہ سے زخمی کر دیا، پولیس میرے شوہر کے خلاف کارروائی کرے ۔
شازیہ نے اپنے بیان میں مزید کہا تھا کہ کے وہ 8بچوں کے ساتھ اپنے مکان میں رہائش پذیر ہے جواس کے والد نے خرید کردیا تھا، یہ اس کے بچوں کا واحد سہارا ہے۔
مزکورہ مقدمہ درج کرائے جانے کے باوجود پولیس نے ملزم کو گرفتار نہیں کیاتھا۔