کراچی میں خاتون پولیس انسپیکٹر کو ہوٹل مالکان نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

خاتون انسپیکٹر کی مدعیت میں ہوٹل کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

[فائل-فوٹو]

لاہور:
سندھ پولیس کی خاتون انسپکٹر شرافت خان کو ہوٹل کے مالکان نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس پر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ پولیس کی خاتون انسپکٹر شرافت خان کے ملازم کا گھر کے قریب واقع ایک ہوٹل پر جھگڑا ہوگیا ، ہوٹل والوں نے ان کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی شرافت خان ہوٹل پہنچیں تو ہوٹل کے مالک کے بھتیجے محمد اشرف نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔


بھتیجے نے خاتون انسپیکٹر کے چہرے پر مکے مارے جس سے وہ زخمی ہوگئیں۔ خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا جبکہ ملزم اشرف موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

بوٹ بیسن پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 425/22 بجرم دفعہ 354/337 اے کے تحت شرافت خان کی مدعیت میں ہوٹل کے مالک کے خلاف درج کرلیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور مفرور ملزم کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Load Next Story