ضمنی انتخابات میں شکست اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر اہم فیصلے کریں گے سعد رفیق

تھوڑا انتظار کریں سب کچھ سامنے آئے گا، وفاقی وزیر

فوٹو فائل

کراچی:
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی عوام کے فیصلے کو تسلیم کیا ہے، آج بھی فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، مقابلہ اور جہدوجہد جاری ہے اور جاری رہے گی۔

لاہور میں سردار ایاز صادق سمیت دیگر لیگی رہنما کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ایک جمہوری جماعت ہے، ہماری جمہوریت کے لیے ایک طویل جہدوجہد ہے، ہم نے ہمیشہ جمہوریت کی بالا دستی کی بات کی ہے۔

سعد رفیق نے کہا کہ آج ہم بھی عمران خان کی طرح دھاندلی کا رونا رو سکتے ہیں مگر ہم رونا نہیں رو سکتے، اگلی حکمت عملی کے لیے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلوایا ہے، اس سے مستقبل کے فیصلے ہوں گے۔


مزید پڑھیں: عوامی رائے کو تسلیم کرنا ہی جمہوریت ہے، وزیر اطلاعات

ایک سوال پر سعد رفیق نے کہا کہ مخلوط حکومت میں رہتے ہوئے مشکل فیصلے کیے، اگر نگران حکومت آتی تو کوئی نگران حکومت کے ساتھ معاہدہ نہیں کرتا، اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر اہم فیصلے کریں گے۔

سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان تحریک انصاف کی جیتی ہوئی سیٹوں پر الیکشن ہوا ،اخلاقیات کا دامن کبھی چھوڑا نہیں،تھوڑا انتظار کریں سب کچھ سامنے آئے گا۔
Load Next Story