شاہد آفریدی کی بابر اعظم کے شاندار کھیل کی تعریف
بابر اعظم نے شدید دباؤ میں عمدہ بیٹنگ کی ، شاہد آفریدی
ISLAMABAD:
سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں بابر اعظم کی بیٹنگ کو سراہا ہے۔
شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں کہا کہ بابراعظم نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ وہ دنیا کے بہترین بیٹر ہیں۔ بابر نے شدید دباؤ میں شاندار بیٹنگ کی۔شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ نسیم شاہ نے اچھا ساتھ دیاپاکستان میچ میں واپس آگیا ہے توقع ہے زبردست میچ دیکھنے کو ملے گا۔
گال ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستانی ٹیم 218 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 222 رنز بنائے تھے۔
ایک موقع پر پاکستان کے 9 کھلاڑی 148 رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے تاہم بابر اعظم نے نسیم شاہ کے ساتھ مل کر آخری وکٹ کے لیے 70 رنز کی شراکت قائم کی اور پاکستان 218 رنز بنانے میں کامیاب ہوگیا۔ بابر اعظم 119 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نسیم شاہ نے 52 گیندوں پر 5 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 جبکہ حسن علی اور یاسر شاہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔