ضمنی الیکشن  کے غیر متوقع نتائج نواز زرداری اور فضل الرحمٰن کی ٹیلیفونک گفتگو

ضمنی الیکشن میں شکست کا جائزہ لیا، مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق

ن لیگ، پی پی اور پی ڈی ایم رہنماؤں نے تازہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی (فوٹو فائل)

لاہور:
ملکی سیاست میں گہما گہمی کے دوران اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی اور اتحادی جماعتوں کی ناکامی کے بعد تازہ ملکی سیاسی صورت حال کے تناظر میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔


ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں نے پنجاب کے ضمنی الیکشن کے دوران مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی شکست کا جائزہ لیا اور صوبے و مرکز میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

تینوں رہنماؤں نے بات چیت میں اتفاق کیا کہ اتحادیوں کی مشاورت کے بعد تفصیلی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔
Load Next Story