رنبیر اور عالیہ کی نئی فلم کا گانا ’’کیسریا‘‘ پاکستانی گانے کا چربہ نکلا

بھارتی فلم ’’برہماسترا‘‘ کا گانا مشہور پاکستانی گانے ’’لاری چھوٹی‘‘ کی دھن پر ترتیب دیا گیا ہے

فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
بالی ووڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی نئی فلم ''برہماسترا'' کا ریلیز ہونے والا گانا ''کیسریا'' پاکستانے گانے کی کاپی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کیسریا پاکستان کے مشہور گانے ''لاری چھوٹی'' کی دھن پر ترتیب دیا گیا ہے جسے راک بینڈ ''کال'' نے گایا تھا۔ بھارتی موسیقاروں کی چوری مداحوں نے پکڑ لی اور شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ کئی سوشل میڈیا صارفین نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بھی چوری اچھی نہیں ہوتی۔
Load Next Story