بابرہ شریف کے گھر میں گھسنے والے چور سی سی ٹی وی کیمرے دیکھ کر بھاگ گئے

چار نامعلوم مسلح افراد ایک لڑکی کے ہمراہ ماسک پہنے گھر میں داخل ہوئے،بابرہ شریف

فوٹو: فائل

MOSCOW:
لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ بابرہ شریف کے گھر میں گھسنے والے چور سی سی ٹی وی کیمرے دیکھ کر بھاگ گئے ۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بابرہ شریف کا کہناہے کہ چار نامعلوم مسلح افراد ایک لڑکی کے ہمراہ ماسک پہنے گھر میں داخل ہوئے،گھر کے اندر لگے سکیورٹی کیمرے دیکھ کر چور گھر سے نکل گئے۔

مسلح افراد کے گھر میں گھسنے اور ڈکیتی کی کوشش کرنے کی درخواست تھانہ گلبرگ میں دے دی ہے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔
Load Next Story