بھارت کے لیجنڈری گلوکار بھوپندر سنگھ انتقال کرگئے
آنجہانی گلوکار دو دن سے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جاملے
سینئر و معروف بھارتی گلوکار بھوپندر سنگھ 82 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لیجنڈری گلوکار علالت کے باعث شہر ممبئی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان میں کورونا وائرس کی بھی تصدیق ہوئی اور بعد میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھوپندر دو دن سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ انتقال کی خبر سن کر شوبز شخصیات کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
آنجہانی گلوکار کے مداح بھی یہ افسوس ناک خبر سن کر غم میں نڈھال ہیں۔ بھوپندر سنگھ نے دو دیوانے شہر میں، ہو کر مجبور مجھے اس نے بھلایا ہوگا سمیت دیگر کئی کامیاب اور ہٹ گانے گائے۔