پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 27 جولائی تک توسیع

ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنما عدالت میں پیش ہوئے

پی ٹی آئی رہنماؤں کو لانگ مارچ میں توڑ پھوڑکرنے،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اورپولیس پرتشدد کا الزام ہے:فوٹو:فائل

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 27 جولائی تک توسیع کردی۔


لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، عندلیب عباس،میاں محمود الرشید، عمیر خان نیازی، جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ اوردیگرعدالت میں پیش ہوئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنمائوں کی عبوری ضمانتوں میں 27 جولائی تک توسیع کردی۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر لانگ مارچ میں توڑ پھوڑکرنے ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس پر تشدد کے الزامات پرمقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Load Next Story