حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کیلیے نیپرا سے رجوع کرلیا

وفاقی حکومت کے منصوبے کے مطابق بنیادی ٹیرف جولائی، اگست اور اکتوبر میں مرحلہ وار بڑھایا جائے گا

وفاقی حکومت کی یکساں ٹیرف کے لیے درخواست پر سماعت کل ہوگی۔ (فوٹو فائل)

لاہور:
وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 91 پیسے بڑھانے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے، جس پر کل سماعت کے بعد نیپرا اپنا فیصلہ نوٹی فکیشن کے لے وفاقی حکومت کو بھجوائے گا۔


وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کی تجویز ہے ۔ حکومت کا بجلی کا بنیادی ٹیرف مرحلہ وار بڑھانے کا منصوبہ ہے۔ اس سلسلے میں جولائی سے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز ہے ۔

اگست سے بجلی مزید 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ جب کہ اکتوبر سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 91 پیسے فی یونٹ مزید بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ قبل ازیں نیپرا نے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا، جس کے بعد حکومت نے اب یکساں ٹیرف کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کی ہے۔

دریں اثنا وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں صداقت نہیں۔
Load Next Story