ڈالر کی انٹربینک قیمت 225 روپے تک پہنچ کر 222 کی بلند ترین سطح پر بند

منگل کو مارکیٹ بند ہونے تک ڈالر کی قدر میں 6.79 روپے کا بڑا اضافہ ہوا

(فوٹو : فائل)

RAWALPINDI:
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 6.79 روپے کے بڑے اضافے سے 221.99 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے قرض پروگرام کی بحالی کے معاہدے کے باوجود روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

منگل کے روز کاروباری دن کے آغاز پر بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح روپے سے تجاوز کرگیا۔ ایک موقع پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 9.92 روپے کے اضافے سے 225.12 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی تاہم شام تک مارکیٹ بند ہونے پر ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی۔


مزید پڑھیں: فچ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا

منگل کو مارکیٹ بند ہونے تک مجموعی طور پر ڈالر کی قدر میں 6.79 روپے کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 221.99 روپے کی سطح پر بند ہوئی تاہم یہ بھی نئی بلند ترین سطح ہے۔

ماہرین کے مطابق پنجاب کے ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پنجاب حکومت میں تبدیلی اور غیر یقینی سیاسی صورتحال کے سبب روپے کی قدر میں یک دم یہ بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

 
Load Next Story