پنجاب میں 11 ٹول پلازا ایک سال کے لیے ختم کردیے گئے
صوبائی کابینہ نے منظوری دی تھی، سرکاری خزانے میں 64 کروڑ روپے کی کمی ہوگی
پنجاب حکومت نے 11 ٹول پلازے صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد ایک سال کے لیے ختم کردیے۔ اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ بائی پاس پر واقع گوجرانوالہ سیالکوٹ روڈ ٹول پلازہ ، وزیر آباد بائی پاس پر وزیر آباد سیالکوٹ کشمیر روڈ ٹول پلازہ، ضلع قصور میں کھڈیاں خاص کے مقام پر واقع قصور دیپالپور روڈ ٹول پلازہ ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ ضلع شیخوپورہ میں مریدکے کے مقام پر مریدکے نارووال روڈ ٹول پلازہ ، شیخوپورہ میں برج اٹاری کے مقام پر قائم لاہور، جڑانوالہ، فیصل آباد روڈ ٹول پلازہ ، ضلع ننکانہ صاحب میں موڑ کھنڈا کے مقام پر لاہور، جڑانوالہ، فیصل آباد روڈ ٹول پلازہ، ضلع ساہیوال میں ساہیوال، عارفوالہ روڈ پر واقع ٹول پلازہ اور ضلع ساہیوال میں ساہیوال پاکپتن روڈ پر واقع ٹول پلازہ بھی ختم کرنے کی منظوری دی۔
صوبائی حکومت نے ضلع اوکاڑہ میں دیپالپور قصور روڈ پر واقع ٹول پلازہ ، ضلع وہاڑی میں چیچہ وطنی، بوریوالا روڈ پر واقع ٹول پلازہ، ضلع بہاولپور میں بہاولپور حاصلپور، چشتیاں روڈ پر واقع ٹول پلازہ ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ واضح رہے کہ تمام ٹول پلازے ختم ہونے سے 64کروڑ روپے سرکاری خزانے میں کمی ہوگی۔