عامرلیاقت کے چہلم پرسابق اہلیہ بشریٰ اقبال کی دعاؤں کی درخواست
عامر لیاقت 9 جون کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے
کراچی:
عامر لیاقت مرحوم کے چہلم پر سابق اہلیہ بشریٰ اقبال نے دعاؤں کی درخواست کردی۔
سوشل میڈیا پر پیغام میں عامر لیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ آج ان کو دنیا سے گئے 40 روز ہوگئے ہیں۔ آپ سب سے درخواست ہے کہ ان کے لئے مغفرت کی دعا کریں۔
بشریٰ اقبال نے اپنی پوسٹ میں عامرلیاقت کے لئے مغفرت اورقبر کی کشادگی کی دعا بھی کی۔ عامر لیاقت کے حوالے سے بشریٰ اقبال کی پوسٹ پر صارفین تبصروں اورعامر لیاقت کے لئے دعائے مغفرت کا سلسلہ جاری ہے۔ عامر لیاقت حسین 9 جون کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔