پرویز الہٰی ہی وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے پارٹی کے امیدوار ہیں چوہدری شجاعت
کسی قسم کے لیٹرز جاری کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، صدر ق لیگ
MIAMI:
صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر پالیسی بیان آگیا۔
چوہدری شجاعت نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی ہی وزارت اعلیٰ کیلئے پارٹی کے امیدوار ہیں، جن کو مینڈیٹ ملا حکومت کرنا اس کا حق ہے، ایک بار نہیں دو تین بار پہلے بھی یہی بات کہہ چکا ہوں۔
صدر ق لیگ نے کہا کہ کوئی لیٹر جاری نہیں کر رہا، کسی قسم کے لیٹرز جاری کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، مجھے صفائی پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ گنتی کے چکروں سے باہر نکلا جائے اور غریب آدمی کے مسائل کی طرف توجہ دی جائے۔
چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ جو غریبوں کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو گا حقیقی معنوں میں اسی کی گنتی پوری ہو جائے گی، جو منتخب ہوئے ہیں وہ عوام کی خدمت کریں، اس فکر میں نا پڑیں کہ ایک دوسرے کو کیسے نیچے دیکھانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ سال ڈیڑھ سال حکومت کا موقع ملنا چاہیے یا فوری انتخابات کی طرف جا یا جائے، فوری انتخاب سے مراد فوری ہیں مہینوں میں نہیں۔