گال ٹیسٹ رمیز راجا شاہد آفریدی سمیت متعدد کرکٹرز کی ٹیم کو مبارکباد

پاکستان کو عبداللہ شفیق کے روپ میں اگلا سپر اسٹار مل گیا ہے، چیئرمین پی سی بی

(فوٹو: ایکسپریس نیوز) پاکستان کو عبداللہ شفیق کے روپ میں اگلا سپر اسٹار مل گیا ہے، چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا، سابق کپتان شاہد آفریدی اور شعیب ملک سمیت متعدد کرکٹرز نے گال ٹیسٹ میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ قومی ٹیم نے گال کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کو تاریخی فتح سے ہمکنار کروایا ہے، پاکستان کو عبداللہ شفیق کے روپ میں اگلا سپر اسٹار مل گیا ہے۔



قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کی جیت پر سوشل میڈیا اپنے جاری پیغام میں لکھا کہ ناقابل یقین ٹیسٹ میچ، عبداللہ شفیق کی شاندار کاکردگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، یہ اننگز عبداللہ شفیق کو ایک بڑا اسٹار بنائے گی۔




آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی ٹیم بابراعظم کی کپتانی میں مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہے، شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد!۔



واضح رہے کہ گال ٹیسٹ میچ پاکستان کی جیت میں عبداللہ شفیق کی 408 گیندوں پر 160 رنز کی اننگز نے اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔
Load Next Story