سندھ میں  بلدیاتی الیکشن کیلیے فوج اور رینجرز کو اضافی اختیارات تفویض

رینجرز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات پولنگ کے دن کے لیے سونپے گئے ہیں، الیکشن کمیشن

صوبائی الیکشن کمیشن نے بدامنی کے خدشے کے پیش نظر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے خط لکھا تھا (فوٹو فائل)

RAWAT:
سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں فوج اور رینجرز کو قیام امن کے لیے اضافی اختیارات دے دیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 24 جولائی کو ہونے والی پولنگ کے موقع پر فوج اور رینجرز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات سونپ دیے ہیں۔


الیکشن کمیشن کے مطابق یہ اضافی اختیارات پولنگ کے دن کے لیے سونپے گئے ہیں۔ فوج اور رینجرز کے اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے باہر فراض سر انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ سندھ کے 16 اضلاع میں 24 جولائی کو دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ اس سلسلے میں صوبائی الیکشن کمیشن نے بدامنی کے خدشے کے پیش نظر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا۔

صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے قبل ہی 660 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔
Load Next Story