زرداری ہمارے ایم پی ایز کو 50 کروڑ میں خریدنے کی کوشش کررہے ہیں عمران خان

سپریم کورٹ ان لوٹوں پر تاحیات پابندی لگادیتی تو یہ سلسلہ رک سکتا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی

سپریم کورٹ ان لوٹوں پر تاحیات پابندی لگادیتی تو یہ سلسلہ رک سکتا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری ایم پی ایز کو 50، 50 کروڑ میں خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج لاہورمیں بھی سندھ ہاؤس اسلام آباد والی ہارس ٹریڈنگ کی صورتحال دوبارہ ہورہی ہے، ایم پی ایز کو خریدنے کیلئے 50 کروڑ کی آفر کی جارہی ہے۔

عمران خان نے بتایا کہ اس سب کے پیچھے آصف زرداری ہیں، جو اپنی کرپشن پر این آر او حاصل کرتے ہیں اور لوٹی ہوئی دولت سے لوگوں کو خریدتے ہیں۔

مزید پڑھیے: قرآن پر حلف لے کر کہتا ہوں کسی رکن اسمبلی کو چالیس کروڑ روپے کی پیش کش نہیں کی، عطا تارڑ

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ نہ صرف ہماری جمہوریت بلکہ ہمارے معاشرے کے اخلاقی اقدارپر حملہ ہے، اگر سپریم کورٹ نے ایکشن لیا ہوتا اور ان لوٹوں پر تاحیات پابندی لگائی ہوتی تو یہ سلسلہ رک سکتا تھا۔




علاوہ ازیں فواد چوہدری نے بھی الزام لگایا ہے کہ آصف زرداری وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی کو 40،40کروڑ روپے میں خرید رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کا الیکشن بہت اہم ہے، پنجاب کے عوام نے فیصلہ دے دیا تخت پنجاب تحریک انصاف کا ہے، ضمنی انتخابات کے دوران ن لیگ کو بدترین شکست ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کورکمیٹی نے پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کیاہے، تحریک انصاف کے پاس 188 ارکان موجود ہیں، پی پی 7اور مظفرگڑھ میں دوبارہ گنتی کی درخواستیں دی ہوئی ہیں، دوبارہ گنتی میں ہماری تعداد 190 ہوسکتی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں انتخابات پر اثرانداز ہونے کے لیے نیا کھیل شروع کیاگیاہے، وزیرداخلہ نے بیان دیا ہے کہ 5لوگ ادھر سے ادھر ہوسکتےہیں، ن لیگ کے دیگر وزرا بھی ارکان کے غائب ہونے سےمتعلق بیان دے رہےہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے لوگوں کو خریدنے کا کاروبار جاری رکھاہواہے، وہ پی ٹی آئی ایم پی ایز کو 40،40کروڑ میں خرید رہے ہیں، چوہدری مسعود احمدمبینہ طور پر40کروڑ روپے لےترکی پہنچ چکے ہیں، عطاتارڑ نے بھی لوگوں کو 30سے40کروڑ روپے دینے کا کہاہے، ایم پی ایز کو خریدنے کے لیے 50کروڑ روپے تک کی آفر بھی دی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس سندھ میں نالے کھولنےکیلئے پیسہ نہیں اور ارکان خرید رہےہیں، ہر صورت حکومت سے چمٹنے رہنے کا یہ سلسلہ اب ختم ہوجانا چاہیے۔
Load Next Story