مفتاح اسماعیل جھوٹ بول رہے ہیں کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگیا شوکت ترین

آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں تو روپے کی قدر میں استحکام آنا چاہیے تھا، سابق وزیر خزانہ

—فائل فوٹو

سابق وزیر خزانہ اور سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، ڈالر کی قدر میں ابھی مزید اضافہ ہوگا، نہ آئی ایم ایف سے پیسے ملے اور نہ ہی دوست ممالک پیسے دے رہے ہیں۔

انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران شوکت ترین نے مزید کہا کہ اگر موجودہ حکومت کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں تو روپے کی قدر میں استحکام آنا چاہیے تھا تاہم ایسا نہیں ہوا اس کا مطلب ہے کہ مفتاح اسماعیل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور دوست ممالک سے کوئی پیسے نہیں ملے، موجودہ خراب معاشی حالات محض سیاسی استحکام کے باعث ہیں اور موجودہ حکومت جلد انتخابات سے فرار کیلیے جان بوجھ کر معاشی صورتحال کو خرابی کی جانب لے جارہی ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے 17ارب ڈالرز کا جاری کھاتوں کا خسارہ چھوڑا جبکہ انہیں یہ بات یاد ہونی چاہیے کہ مسلم لیگ ن نے20ارب ڈالرز کا جاری کھاتوں کا خسارہ چھوڑا تھا۔

انہوں نے مزیدک ہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ابھی مہنگائی کا طوفان آئے گا اور موجودہ صورتحال کا واحد حل فوری انتخابات ہیں۔
Load Next Story