شگفتہ اعجاز کی دوسری شادی کیسے ہوئی اداکارہ کی گفتگو
شگفتہ اعجاز کی پہلے شوہر سے ایک جبکہ دوسرے شوہر سے تین بیٹیاں ہیں
کراچی:
شگفتہ اعجاز نے پہلی مرتبہ اپنی نجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دوسری شادی کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔
ایک نجی پروگرام کے دوران اداکارہ سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ کی دوسری شادی پسند کی تھی یا والدین کی مرضی سے ہوئی؟
جس پر شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ 'یہ ایک مکسچر تھا، میرے شوہر نے مجھے شادی کی پیشکش کی لیکن میں کافی عرصے تک الجھن کا شکار رہی، میں اپنی بچی کی اکیلے پرورش کررہی تھی تو مجھے لگتا تھا کہ شادی نہیں کرنی چاہیے'۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'میرے شوہر یحییٰ صدیقی اپنی بات پر قائم رہے اور میرے معاملے میں ثابت قدم رہے، انہوں نے ٹھان لی تھی کہ اسی سے شادی کرنی ہے، میں نے شادی کی پیشکش قبول کرنے میں 2 سال کا وقت لیا '۔
یاد رہے کہ شگفتہ اعجاز کی پہلے شوہر سے ایک جبکہ دوسرے شوہر سے تین بیٹیاں ہیں۔