الیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف کارروائی سے روکنے کے حکم میں توسیع
کے پی بلدیاتی انتخابات میں جلسے کرنے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان اور اسد عمر کو نوٹس جاری کیے تھے
ISLAMABAD:
ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان اور اسد عمر کے خلاف کارروائی سے روکنے کے حکم میں 22 اگست تک توسیع کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور جلسے میں شرکت کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان اور اسد عمر کے خلاف کارروائی سے روکنے کے حکم میں 22 اگست تک توسیع کردی ہے۔
قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، جس میں معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر لاہور ہائی کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے وکیل کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ کے پی بلدیاتی انتخابات میں جلسے کرنے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان اور اسد عمر کو نوٹس جاری کیے تھے جس پر پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے نوٹسز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔