وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن سے قبل لیگی ایم پی اے کورونا میں مبتلا ہوگئیں
عظمیٰ زعیم قادری نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، اہلخانہ
وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ زعیم قادری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے باعث انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عظمٰی زعیم قادری نے گزشتہ روز بخار ہونے پر کوویڈ-19 کا ٹیسٹ کروایا تھا، جو مثبت آیا۔ لیگی ایم پی اے کو طبیعت خرابی پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: لیگی ایم پی ایز کی کڑی نگرانی، فون کا استعمال محدود کرنے کا حکم
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے دوران عظمی زعیم قادری کیلئے حمزہ شہباز کو ووٹ دینا ممکن نہیں ہوگا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر الزام لگایا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی عظمیٰ زعیم قادری کا ووٹ 15 کروڑ روپے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خریدا ہے جبکہ آئندہ الیکشن میں زعیم قادری کو کا ٹکٹ بھی دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔