زرداری و شہباز لوٹی رقم سے ایم پی ایز خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں عمران خان

یہ اپنی لوٹی گئی رقم سے این آر او 2 بھی حاصل کرچکے ہیں، عمران خان

عوام اپنے مینڈیٹ کے تحفظ کے لئے آج احتجاج میں شریک ہوں، عمران خان:فوٹو:فائل

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جرائم کے بادشاہ زرداری اور شہباز شریف لوٹی ہوئی رقم سے پنجاب میں ارکان خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ جرائم کے بادشاہ آصف زرداری اور شہباز شریف نے پہلے اپنی لوٹی گئی رقم سے این آراو 2 حاصل کیا اوراب پنجاب اسمبلی کے ارکان کوخریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔




عمران خان نے مزید کہا کہ ان کے یہ اقدامات قانون کا مذاق اڑانے اور آئین کی بے حرمتی ہے۔ پاکستان کے عوام سے کہ جس طرح 17 جولائی کو پنجاب میں الیکشن چرانے کی کوشش کو ناکام بنایا ویسے ہی اپنے مینڈیٹ کے تحفظ کے لئے آج شام پاکستان بھر میں احتجاج میں شرکت کریں۔ میں آج رات 9 بجے احتجاج سے خطاب کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی مثال سامنے رکھتے ہوئے عوام ان بدمعاشوں، ان کے سہولت کاروں اورالیکشن کمیشن کو پیغام دیں کہ ہم پنجاب میں مینڈیٹ چرانے نہیں دیں گے۔حکومت تبدیلی کی امریکی سازش کے نتیجے میں لائی گئی امپورٹڈ حکومت نے پنجاب کےضمنی انتخابات میں سرکاری اورریاستی مشینری اورجانبداراوربد دیانت چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان کی مدد سے دھاندلی کی کوشش کی۔ باشعور عوام ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔
Load Next Story