دورہ پاکستان انگلینڈ کے سیکیورٹی ٹیم کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

شہر بھر میں نصب کیمروں سے مانیٹرنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا

(فوٹو: ٹوئٹر) شہر بھر میں نصب کیمروں سے مانیٹرنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 4 رکنی سکیورٹی وفد نے پی سی بی حکام کے ساتھ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق برطانوی سکیورٹی وفد میں رچرڈ سنوبال، رابرٹ لنچ، جان کار اور ریگ ڈیکاسن شامل تھے جبکہ چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے برطانوی سکیورٹی وفد کو بریفنگ دی۔

برطانوی سکیورٹی ٹیم نے شہر بھر میں نصب کیمروں سے مانیٹرنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور سکیورٹی ٹیم کو ائیرپورٹ و اسٹیڈیم روٹس، ہوٹلز، پارکنگ، پولیس فورس کے انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔


مزید پڑھیں: انگلینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل انگلش بورڈ کے وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ

وفد کو پاکستان دورہ کرنے والی ٹیموں کو دی جانے والی سکیورٹی کی ویڈیوز بھی دکھائی گئی- سکیورٹی وفد کوجدید ٹیکنالوجی کے استعمال و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون متعلق بھی بتایا گیا-

دوسری جانب سکیورٹی وفد کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
Load Next Story