ٹورنٹو ریس میں دوسری پوزیشن کے بعد انعام احمد انڈی پرو 2000 سیریز کیلیے پرعزم
اس سے قبل انعام احمد نے مڈ اوہائیو میں چوتھی اور روڈ امریکا ریس ٹریک پر تیسری پوزیشن حاصل کی
پاکستان کے معروف ریسرانعام احمد اسٹریٹ آف ٹورنٹو ریس ٹریک میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد انڈی پرو 2000 سیریز جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق انعام احمد نے انڈی پرو 2000 ریسز کی اسٹریٹس آف ٹورنٹو میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا، وہ 14ریسز میں اپنی جگہ بناتے ہوئے ٹورنٹو گرینڈ پریکس میں پہچنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔
موٹراسپورٹ کے باصلاحیت ریسرز میں سے ایک انعام احمد ریس 13 میں دوسری پوزیشن کے بعد کار کو کچھ نقصان پہنچنے کے باجود اپنے مشن میں کامیاب رہے۔
قبل ازیں انعام نے مڈ اوہائیو میں چوتھی اور روڈ امریکا ریس ٹریک پر تیسری پوزیشن حاصل کی، ریس ٹریک پر پاکستان کی واحد نمائند گی کرنے والے انعام پروفیشنل موٹراسپورٹ میں ایشیائی ہیرٹیج کے چند ڈرائیوروں میں سے ایک ہیں، ۔
امریکا میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے انعام احمد کی نظریں انڈی پرو2000 جتنے پر ہے، ان کی اگلی ریس 20 اگست کو گیٹ وے موٹرسپورٹ پارک میں ہوگی۔