شاہین آفریدی انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر

شاہین پہلے ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے

فوٹو: فائل

کراچی:
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں انجری کے سبب سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیسر شاہین سری لنکن شہر گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے جس کے باعث اب وہ دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو میسر نہیں ہوں گے۔


شاہین شاہ ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ سری لنکا میں ہی رہیں گے، قومی ٹیم کا میڈیکل اسٹاف ان کی صحت یابی کے لیے کام کرے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان ٹیم میزبان سری لکنا کو پہلے میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے چکی ہے۔
Load Next Story