ڈالرکی قیمت میں گراوٹ جاری شیخ رشید کا استعفیٰ صرف دو روپے کی دوری پر
شیخ رشید نے ڈالرکی قیمت واپس اٹھانوے اورننانوے روپے کی سطح پر آنے کی صورت میں سیاست چھوڑنے کااعلان کررکھا ہے
حکومتی اقدامات کے نتیجے میں گزشتہ روزپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید ایک روپے ساٹھ پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلہ میں ڈالرکی قیمت99.60 روپے رہ گئی ہے اورتوقع ہے کہ یہ قیمت مزید کم ہوکر اٹھانوے روپے کی سطع پر آجائے گی۔
تاہم ایساہونے سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد امتحان میں مُبتلا ہوجائیں گے کیونکہ 30جنوری کوٹی وی پر انٹرویو کے دوران شیخ رشید نے ڈالرکی قیمت واپس اٹھانوے اورننانوے روپے کی سطح پر آنے کی صورت میں سیاست چھوڑنے کااعلان کررکھا ہے اب اگرڈالرمزید ڈیڑھ روپے کی کمی کے ساتھ اٹھانوے روپے کی سطع پرآجاتا ہے تو دیکھنا ہوگاکہ کیاشیخ رشیداپنی بات پرقائم رہتے ہیں یاروایتی سیاستدانوں کی طرح الیکشن سے پہلے کیے جانے والے وعدوں کی طرح اپنے دعوے کوبھی ہوامیں اُڑادیںگے ۔این این آئی کے مطابق ڈالرکی قدرمیں غیرمعمولی کمی کے بعد سوشل میڈیا پر اسحاق ڈارسے زیادہ شیخ رشیدکے چرچے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر یہ بحث جاری ہے کہ شیخ رشید ڈالر کی قیمت 98روپے ہونے پر وعدے کے مطابق استعفیٰ دیتے ہیں یا نہیں۔ فیس بک اور ٹوئٹر پرشیخ رشیدکے انٹرویوزکے وڈیوکلپ بھی پھر سے اپ لوڈکر دیے گئے ہیں۔