وزیراعلیٰ کا انتخاب پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے

ڈپٹی اسپیکر کی سفارش پر 1400اہلکار اسمبلی کے اندر اور باہر تعینات کئے جائیں گے،پولیس

فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
ڈپٹی اسپیکر کی سفارش پر وزارت اعلیٰ کے پرامن انتخاب کیلئے اسمبلی کے اندر اور باہر 1400 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے عدالتی حکم پر وزارت اعلیٰ کے پرامن انتخاب کیلئے اسمبلی میں پولیس تعیناتی کیلیے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی کو خط لکھا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ اجلاس کے پر امن انعقاد کیلئے اسمبلی کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کی جائے ۔


ڈپٹی اسپیکر کے مراسلے کے بعد لاہور پولیس نے سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا ہے، جس کے مطابق اسمبلی کے اندر اور باہر 14 سو سے زائد پولیس اہلکار اجلاس کے دوران تعینات کئے جائیں گے۔

پولیس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اسمبلی اجلاس کو پرامن بنانے کے لیے سکیورٹی تعینات کی گئی ہے،اجلاس میں اہلکاروں کی تعیناتی کا مقصد وزیر اعلی کے الیکشن کو پر امن بنانا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق عدالت کے حکم پر الیکشن کو پر امن بنانے اور ممبران کو تحفظ دینے کے لئے اہلکاروں کو تعینات کیا جا رہا ہے۔
Load Next Story