سینیٹ کااجلاس جلد بلایا جائے اساتذہ جامعہ اردو

یونیورسٹی کا سینیٹ تین ناموں کا پینل منظورکرکے جلد ازجلد چانسلر کو بھیجے

یونیورسٹی کا سینیٹ تین ناموں کا پینل منظورکرکے جلد ازجلد چانسلر کو بھیجے

وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس اورسائنس کیمپس کی انجمن اساتذہ اوریونیورسٹی سینیٹ میں اساتذہ کے نمائندوں نے یونیورسٹی میں قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وائس چانسلرکی عدم تقرری پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔


عبدالحق کیمپس کے صدر ڈاکٹراسماعیل موسیٰ ،سیکریٹری نجم العارفین،گلشن اقبال کیمپس کے صدر پروفیسر جاویداقبال اورسیکریٹری پروفیسرافتخارطاہری اورسینیٹ میں اساتذہ نمائندے پروفیسرناصرعباس اور پروفیسرسیما ناز نے اپنے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ تلاش کمیٹی کے تجویز کردہ ناموں پر غورکرنے کے لیے سینیٹ کااجلاس جلد بلایا جائے ،انھوں نے یونیورسٹی کے چانسلرصدر پاکستان سے اپیل کی ہے کہ یونیورسٹی سینیٹ کا اجلاس بلانے کی اجازت دی جائے تاکہ سینیٹ تین ناموں کا پینل منظورکرکے چانسلر کو بھیجے جو فوری طور پر ان میں سے کسی ایک نام کومنظورکرکے وائس چانسلرکی حیثیت سے تقررکیا جائے تاکہ یونیورسٹی کا بحران ختم ہوسکے،

رہنمائوں نے کہا کہ اس طرح یونیورسٹی کومستقل وائس چانسلرنہ ہونے کے بحران سے نکالاجائے، انھوں نے مزید کہا کہ اگریونیورسٹی کے قانون سے ہٹ کرکسی کووائس چانسلربنایاگیا تو اس غیرقانونی اقدام کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے، انھوں نے مزید کہا کہ قومی زبان کے نام پر قائم یونیورسٹی کوبچانے کے لیے منتخب عوامی نما ئندے آواز بلند کریں۔
Load Next Story