کراچی فائرنگ وتشدد سے 6 افراد ہلاک 2 خواتین کی لاشیں ملیں

قائدآبادمیں لوٹ مارکے دوران 2 افرادمارے گئے،سائٹ ایریامیں منشیات فروش نشانہ بنا

قائدآبادمیں گھرکے اندرفائرنگ سے60سالہ عمر درازہلاک جبکہ اس کی بہو28سالہ نائلہ زوجہ احتشام زخمی ہوگئی۔ فوٹو: فائل

کراچی میں فائرنگ و پرتشدد واقعات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ گلشن اقبال میں گھرکے اندرسے2خواتین کی لاشیں ملیں جوکہ پراسرارطورپرہلاک ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق قائدآبادمیں گھرکے اندرفائرنگ سے60سالہ عمر درازہلاک جبکہ اس کی بہو28سالہ نائلہ زوجہ احتشام زخمی ہوگئی،پولیس کے مطابق ملزمان لوٹ مار کے بعد فرار ہورہے تھے کہ مزاحمت پر فائرنگ کردی ،ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے گھرکے باہر گلی میں بھی 30 سالہ نثارکولوٹ مار کے دوران فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، مقتول علاقے کا ہی رہائشی جبکہ اس کی ایک ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔سائٹ ایریا ہارون آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے35سالہ ارشاد عرف توتلا ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتول منشیات فروش اور کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔سولجربازارکے علاقے منگل داس کمپائونڈکے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے30سالہ نویدبلوچ ہلاک ہوگیا، مقتول تھارولین گارڈن ایسٹ کارہائشی جبکہ محکمہ تعلیم میں بطورڈرائیورملازمت کرتاتھا۔


لیاقت آباد10نمبرپرفلائی اوورکے قریب فرنیچر مارکیٹ کی دکان جعفری اسٹیل فرنیچر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے45سالہ نعیم حسین جعفری ہلاک ہوگیا،ایس ایچ اوسپر مارکیٹ انظارعالم نے بتایا کہ نعیم اپنی دکان پربیٹھا تھا کہ نامعلوم افراد آئے اور اسے 12 گولیاں مار کر فرار ہوگئے، مقتول نارتھ کراچی کا رہائشی تھا ۔سہراب گوٹھ فلائی اوور پرنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 35سالہ فضل عباس ہلاک ہوگیا۔ایس ایچ اوراؤ نظام الدین کے مطابق مقتول ملیرکے علاقے حسین آبادکارہائشی اورنارتھ کراچی میں واقع نجی بینک میں آپریشنل منیجر تھا۔مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاکہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کوفوری گرفتارکیاجائے، مقتول فضل عباس مجلس وحدت المسلمین کے ترجمان احمر کا کزن اور 3 بچوں کا باپ تھا۔

گلشن اقبال کے علاقے بلاک13-G/1 مدینہ کالونی لبرٹی آرکیڈکے عقب میں قائم مکان نمبر L-91 سے 2 خواتین 70 سالہ سراج سلطانہ اور 75 سالہ صالحہ بی بی کی لاشیں ملیں، دونوں خواتین کااپنے رشتے داروں سے ملنا جلنا نہیں تھاجبکہ ایک بھائی سے گزشتہ 10 برس سے ترک تعلق تھا ،دونوں خواتین ریٹائرڈٹیچر تھیں جبکہ فوری طورپر ہلاکت کی وجوہات کاعلم نہیں ہوسکا۔نارتھ کرا چی پاورہاؤس چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے24سالہ نوید،محمودآباد میں30 سالہ نذیراحمد،سرجانی ٹاؤن سیکٹر7-Dمیں فائرنگ سے معین،پراناگولیمارمیں30سالہ جمیل جبکہ ماڑی پورمیں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
Load Next Story