بلدیاتی انتخابات کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواست پر سندھ حکومت کو نوٹس

سپریم کورٹ حکم امتناع دے کر کیس سندھ ہائیکورٹ بھجوا دے، وکیل فروغ نسیم

سپریم کورٹ حکم امتناع دے کر کیس سندھ ہائیکورٹ بھجوا دے، وکیل فروغ نسیم

LONDON:
سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواست پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری کردیے۔

سپریم کورٹ میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی۔


وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ ہم نے سارے سندھ کی حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا ہے ، سندھ حکومت کی ترامیم آئین اور سپریم کورٹ فیصلوں کے خلاف ہیں ، سندھ ہائیکورٹ نے ترامیم کو درست قرار نہیں دیا لیکن غیر قانونی بھی قرار نہیں دیا، سپریم کورٹ حکم امتناع دے کر کیس ہائیکورٹ بھجوا دے۔

سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی درخواست پر فریقین ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کردی۔
Load Next Story