سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ کون تھا پتا چل گیا

سدھو موسے والا کے قتل کے بعد ماسٹر مائنڈ کی فون کال منظر عام پر آگئی

سدھو موسے والا کو 29مئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا:فوٹو:فائل

بھارتی پنجاب کے مقتول گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے کا پتا چل گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سدھو موسے والا کے قتل کا منصوبہ ساز دہلی کی تہاڑ جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی تھا اوراس بات کی تصدیق بشنوئی کے فون کال ریکارڈ سے بھی ہوگئی۔


مںظر عام پر آنے والی فون کال میں لارنس بشنوئی سدھو موسے والا کے قتل کے فوری بعد موصول ہونے والی کال میں کسی شخص سے پوچھ رہا ہے کہ کام ہوگیا جس پر اس شخص نے ہاں میں جواب دیا۔

بھارتی پنجاب کے گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کو مانسا ڈسٹرکٹ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق سدھو موسے والا کو 19 گولیاں ماری گئی تھیں اوروہ فائرنگ کے 15 منٹ کے اندر ہلاک ہوگئے تھے۔ موسے والا کے قتل میں شامل دو شوٹرز دو روز قبل پولیس مقابلے میں مارے جا چکے ہیں۔
Load Next Story