جامعہ کراچی خودکش دھماکا مرکزی سہولت کار زیب کا خاکہ تیار

خودکش حملے میں استعمال ہونے والا بیگ دہشتگرد زیب نے تیار کیا تھا۔

خودکش حملے میں استعمال ہونے والا بیگ دہشتگرد زیب نے تیار کیا تھا۔

جامعہ کراچی خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوگئی۔

دھماکے کے مرکزی سہولت کار زیب کا خاکہ تیار کرلیا گیا۔ خودکش حملے میں استعمال ہونے والا بیگ دہشتگرد زیب نے تیار کیا تھا۔


یہ بھی پڑھیں: جامعہ کراچی : خودکش دھماکے میں 3 چینی اساتذہ سمیت چار افراد جاں بحق

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشتگرد کا خاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیا ہے۔ دہشت گرد کی عرفیت زیب ہے اور وہ بی ایل اے مجید بریگیڈ کے دہشتگردوں کو تربیت دیتا ہے۔

مطلوب دہشت گرد دہلی کالونی میں ہیبتان کی فیملی کے ساتھ رہائش پذیر رہا۔ گرفتار دہشتگرد داد بخش عرف شعیب نے بھی زیب سے تربیت حاصل کی۔ داد بخش کو 2020میں افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت دی گئی تھی۔
Load Next Story