وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں ن لیگ اتحاد کو ایک اور نشست مل گئی

آزاد امیدوار پیر رفیع الدین بخاری وزیراعلی کے الیکشن میں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان

آزاد امیدوار پیر رفیع الدین بخاری وزیراعلی کے الیکشن میں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان

LONDON:
مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کو ایک اور نشست مل گئی۔

پی پی 228 لودھراں سے منتخب ہونے والے آزاد امیدوار پیر رفیع الدین بخاری بھی حکومتی اتحاد والے ہوٹل میں پہنچ گئے۔ پیر رفیع الدین بخاری نے کہا کہ میں کسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا۔


یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن سے قبل لیگی ایم پی اے کورونا میں مبتلا ہوگئیں

پیر رفیع الدین بخاری کا کہنا تھا کہ میں وزیراعلی کے الیکشن میں حمزہ شہباز کو ووٹ دوں گا، تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں سے رابطہ ہوا ہے لیکن میرا ووٹ حمزہ شہباز کے لئے ہے۔

Load Next Story