اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی

سوئی ناردرن کے لیے فی یونٹ قیمت 3.3088 ڈالر اور سوئی سدرن کے لیے 4.6501 ڈالر فی یونٹ کمی کی گئی

سوئی ناردرن کے لیے فی یونٹ قیمت 3.3088 ڈالر اور سوئی سدرن کے لیے 4.6501 ڈالر فی یونٹ کمی کی گئی (فوٹو : فائل)

اوگرا نے جولائی کے لیے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے جولائی کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔


نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 3.3088 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 4.6501 ڈالر فی یونٹ کمی کی گئی۔

کمی کے بعد اب سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 17.4603 ڈالر فی یونٹ مقرر ہوئی ہے اسی طرح سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 17.9575 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔

سوئی ناردرن سسٹم پر جون میں ایل این جی کی قیمت 20.7691 ڈالر فی یونٹ تھی جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر جون میں ایل این جی کی قیمت 22.6076 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
Load Next Story