ننکانہ صاحب میں گھر میں گیس کے اخراج سے 4 بہنوں سمیت 5 خواتین جاں بحق

3 ماہ کا بچہ فیضان اور ایک شخص فرہاد معجزاتی طور پر بچ گئے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس

ابتدائی طور پر تو واقعہ گیس ہیٹر سے لیکیج کے باعث معلوم ہوتا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں، پولیس۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD:
شاہ کوٹ کے گاؤں ڈلہ چندا سنگھ کے ایک گھر میں گیس بھر جانے سے 4 سگی بہنوں سمیت 5 خواتین جاں بحق جب کہ نومولود بچے سمیت 2 افراد بت ہوش ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ننکانہ صاحب کے علاقے شاہ کوٹ کے گاؤں ڈلہ چندا سنگھ کے ایک گھر میں گیس بھر جانے سے 4 بہنیں انس بی بی، نبیلہ، اقصی اور 9 حلیمہ اپنی بھابی ذبیدہ سمیت جاں بحق جب کہ 3 ماہ کا بچہ فیضان اور ایک شخص فرہاد معجزاتی طور پر بچ گئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر تو واقعہ گیس ہیٹر سے لیکیج کے باعث معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد ہی کوئی حتمی بیان جاری کیا جا سکے گا۔
Load Next Story