دہشتگرد حملوں کے باوجود ملک سے پولیو کا خاتمہ کرکے دم لیں گے وزیراعظم نواز شریف
ملک کو اس وقت دہشت گردی اور توانائی کے سنگین مسائل کا سامنا ہے، وزیراعظم نواز شریف
وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں انسداد پولیو مہم کے رضاکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور تمام رکاوٹوں کے باوجود ملک سے پولیو کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں انسداد پولیو ٹیموں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پولیو ٹیموں پر دہشت گردوں کے حملے ہمیں ہمارے عزائم سے ہٹا نہیں سکتے، ملک سے پولیو کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو کے حوالے سے پالیسی مرتب کرنے کے لئے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی کا اجلاس بلا لیا ہے، اجلاس کے دوران پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے حکمتی عملی مرتب کی جائے گی۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت دہشت گردی اور توانائی کے سنگین مسائل کا سامنا ہے، مسائل جلد حل کر لیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مینوفیکچرنگ کے شعبے میں 9 فیصد ترقی ہوئی ہے، ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے، ہم ملک میں امن اور خوشحالی لانےکے لیے پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیراعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ اگر ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ نہیں کیا گیا تو پھر پاکستانیوں پر بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی لگ سکتی ہے۔