سپریم کورٹ نے عمران خان کی الیکشن ترمیمی ایکٹ کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراضات عائد کیے تھے
کراچی:
سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی الیکشن ترمیمی ایکٹ کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق جسٹس سجاد علی شاہ 26 جولائی کو اپیل پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف ان چیمبر سماعت کریں گے۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراضات عائد کیے تھے، عمران خان نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل دائر کر رکھی ہے۔