عمران نیازی نے پاکستان کے عالمی وقار کو شدید نقصان پہنچایا وزیراعظم

عمران خان یادداشت کی کمی کا شکار ہیں انہیں چند یاد دہانیاں کرانے کی ضرورت ہے، شہباز شریف

فوٹو: فائل

کراچی:
وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین کو چار باتیں یاد کراتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان یادداشت کی کمی کا شکار ہیں انہیں چند یاددہانیوں کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میں عمران خان کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کے دورِ حکومت میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آئی تھی جس میں کرپشن میں اضافے کا انکشاف کیا گیا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں بڑی مالی بے ضابطگیوں کے علاوہ ٹرانسفر پوسٹنگ بھی پسوں سے کی جاتی ہے، ان ساری باتوں کی وجہ سے معیشت تباہ ہوئی جس کی قیمت عوام ادا کررہے ہیں۔

Load Next Story