کرینہ کپور کی حاملہ ہونے کی خبروں کی تردید ’سیف کے پہلے ہی کافی بچے ہیں‘

سیف علی خان کے پہلی بیوی امرتا سنگھ اور دوسری بیوی کرینہ کپور سے دو دو بچے ہیں

سیف علی خان نے 4 بچے ہیں، فوٹو: فائل

کرینہ کپور نے دو بچوں کی پیدائش کے بعد ایک بار پھر حاملہ ہونے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سیف پہلے ہی ملک کی آبادی میں اضافے میں کافی حصہ ڈال چکے ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے یہاں ایک اور ننھے مہمان کی آمد کی خبریں زیر گردش ہیں۔ یہ خبریں اتنی تواتر سے آرہی ہیں کہ اداکارہ کو خود وضاحت دینا پڑ گئی۔

انسٹاگرام پوسٹ میں ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کرینہ کپور نے لکھا کہ تسلی رکھیں۔ میں حاملہ نہیں ہوں۔ مشروب پی رہی ہوں اور پاستہ کھا رہی ہوں۔

کرینہ کپور نے اس پوسٹ میں شوہر سیف علی خان کا ایسی خبروں پر مزاحیہ ردعمل بتاتے ہوئے لکھا کہ سیف علی خان نے کہا ہے کہ میں پہلے ہی ملک کی آبادی میں کافی اضافہ کرچکا ہوں۔


خیال رہے کہ سیف علی خان کے پہلی بیوی امرتا سنگھ سے دو بچے ہیں جو اب جوان ہوچکے ہیں اور بیٹی سارہ علی خان نے فلم انڈسٹری میں پاؤں جما لیے ہیں جب کہ 10 سال قبل کرینہ کپور سے دوسری شادی کی تھی اور ان سے بھی دو بچے ہیں۔



واضح رہے کہ کرینہ کپور کے حاملہ ہونے کی خبریں چند روز قبل کرینہ کپور، سیف علی خان اور ان کے دوست کے ساتھ ایک تصویر وائرل ہونے پر پھیلی تھیں جنھیں دیکھ کر ایسا لگا کہ شاید کرینہ کپور حاملہ ہیں۔

 
Load Next Story