ٹرسٹی وزیراعلیٰ پنجاب کی 60 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کابینہ میں 41 وزرا کے علاوہ مشیر، معاونین اور نمائندہ خصوصی شامل ہیں

فوٹو انٹرنیٹ

WASHINGTON:
ٹرسٹی وزیر اعلیٰ پنجاب کی 60 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، جن میں 41 وزیر، نمائندہ خصوصی، معاونین خصوصی اور مشیران شامل ہیں۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نومنتخب کابینہ کے اراکین سے حلف لیا، 60 رکنی کابینہ میں 41 وزیر، پانچ نمائندہ خصوصی، پانچ مشیر، پانچ معاونین خصوصی جبکہ ایک سیاسی مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب شامل ہیں۔

عبوری وزیراعلیٰ پنجاب نے اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کابینہ تشکیل دی ہے جس میں تین خواتین کو بھی حکومت کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Load Next Story