فلپائن کی یونیورسٹی کی تقریب تقسیم اسناد میں فائرنگ سابق میئر سمیت 3 ہلاک
پولیس نے تعاقب کے بعد حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
فلپائن میں ایک یونیورسٹی میں مسلح شخص نے تقریب تقسیم اسناد میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک سابق میئر کو قتل کردیا جب کہ فائرنگ سے مزید دو افراد بھی ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ فلپائن کی اٹینیو دی منیلا یونیورسٹی میں پیش آیا۔ فائرنگ کے وقت قانون کے طلبا کی گریجویشن کی تقریب جاری تھی اور والدین سمیت کئی سرکاری حکام بھی موجود تھے۔
فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں سابق میئر اور ایک سیکیورٹی گارڈ بھی شامل ہے جب کہ تیسرے شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ حملہ آور کو تعاقب کے بعد پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم ملزم کا تعلق لامیتان شہر سے ہے جو شدت پسند مذہبی تنظیموں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور بالخصوص ابوسیاف کے داعش سے تعلقات بھی ہیں۔
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
واضح رہے کہ شدت پسند جماعت ابو سیاف فلپائن میں حکومتی سیکیورٹی فورسز اور سرکاری عمارتوں پر حملوں میں ملوث رہی ہے اور فلپائنی فوج اس تنظیم کے سربراہ کو قتل کرنے کا کئی بار دعویٰ بھی کر چکی ہے۔