مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی

پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی

خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت رام دیو سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
قابض بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں میں تعینات بارڈر سیکیورٹی فورس کے سب انسپکٹر نے سرکاری رائفل سے گولی مارکر خودکشی کرلی۔


فائرنگ کی آواز سن کر ساتھی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو سب انسپکٹر کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی۔ سب انسپکٹر کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں موت کی تصدیق کردی گئی۔

خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت رام دیو سنگھ کے نام سے ہوئی۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش کو آبائی علاقے بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث قابض بھارتی فوج کے اہلکاروں میں خودکشی کے واقعات عام ہیں اور ایسے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی۔
Load Next Story